کوئٹہ اور پشین سے تعلق رکھنے والی خواتین اساتذہ کا معلوماتی دورہ

brspw1

کوئٹہ اور پشین سے تعلق رکھنے والی خواتین اساتذہ کا معلوماتی دورہ

۲ مارچ ۲۰۱۶ کو بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے حکام سمیت کوئٹہ اور پشین سے تعلق رکھنے والی خواتین اساتذہ کے ۱۵ رکنی وفد نے اپنے دو روزہ معلوماتی دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس  دورے کا اہتمام  بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے آئی پی ایس لیڈ یعنی انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے لرننگ ، ایکسیلینس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام  کی مدد سے کیا۔ 

ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن کیساتھ اس دوران تبادلہ خیال میں مندوبین نے پاکستانی خواتین کے مختلف کرداروں خاص طور پر خواتین اساتذہ، معاشرے اوربہتر قوم سازی میں انکے کردار پر بات چیت کی۔

اس سے قبل آئی پی ایس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نوفل شاہ رخ نے ایک پریزینٹیشن کے زریعے وفد کو  آئی پی ایس کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انسٹیٹیوٹ میں سیشن کے علاوہ آئی پی ایس لیڈ نے بی آر ایس پی کے مندوبین کے لئے مزید دو پروگرامات کا اہتمام کیا:

۱۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمینٹ کا معلوماتی دورہ جہاں قومی خواندگی کوآرڈینیٹر، این سی ایچ ڈی حبیب اللہ خان نے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور  قومی خواندگی ریسورس سنٹر کا دورہ کروایا۔ اور

۲۔ ایمز ایجوکیشن سسٹم میں "ایجوکیشنل لیڈر شپ” کے عنوان سے ایک ٹرینگ سیشن کا اہتمام  کیا گیا ۔سیشن میں  ایمز ایجوکیشن سسٹم کی استاد ٹرینر محترمہ نازش رفیق نے اساتذہ کو  ٹرینگ دی

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے