رضاکارانہ خدمات نوجوانوں کو ان کی توانائیاں مثبت سمت میں منتقل کرنے میں مدد دیتی ہیں: چیئرمین آئ پی ایس

رضاکارانہ خدمات نوجوانوں کو ان کی توانائیاں مثبت سمت میں منتقل کرنے میں مدد دیتی ہیں: چیئرمین آئ پی ایس

آئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمٰن کو ‘کیمپ ہمالیہ کا تجربہ اورسفر’ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا گیا جس کا اہتمام ایک غیر منافع بخش سماجی ترقی کی تنظیم یوتھ امپیکٹ  نے  اس غرض سے کیا تھاکہ سال بھر پاکستان میں  اس کےتربیت یافتہ نوجوان لیڈرزکے ذریعے  انجام دیے جانے والے 75  امن منصوبوں پر نظر ڈالی جا سکے اور ان  کو سراہا جا سکے۔

30 نومبر 2022 کو منعقد ہونے والی اس تقریب نے یوتھ امپیکٹ   کے پروگرام "مارخور” کی 10ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ اس کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز بھی کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحمٰن نے نوجوانوں میں رضاکارانہ جذبے کو فروغ دے کر معاشرے کو  کچھ واپس لوٹانے کے لیے یوتھ امپیکٹ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس طرح کے مزید پلیٹ فارمز کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا جو نوجوانوں کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو نتیجہ خیز سمت میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

رحمٰن کے علاوہ اس تقریب سے الپائن کلب آف پاکستان کے چیئرمین سعد طارق صدیقی، مشہور ٹی وی اینکر توثیق حیدر، یوتھ امپیکٹ کے سی ای او عبدالصمد خان اور امریکی سفارتخانے کے ڈائریکٹر پبلک افیئر سیکشن میتھیو سنگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جی ایم او آئی پی ایس نوفل شاہ رخ بھی موجود تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے