بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ایک نشست

brsp

بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ایک نشست

آئی پی ایس لیڈ یعنی انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے لرننگ ، ایکسیلینس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کی درخواست پر پشین اور کوئٹہ سےتعلق رکھنے والے تقریبا 30 طلباء اور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کے لئے ایک معلوماتی دورے کا اہتمام کیا۔

بی آر ایس پی کے اس وفد کے اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ دورے کا آغاز ڈی جی آئ پی ایس خالد رحمان اور یوتھ ٹرینر نثار موسٰی کے بھر پور سیشنز سے ہوا جوکہ آئ پی ایس میں منعقد کیے گےَ تھے۔

بعد ازاں اسی روز آئ پی ایس نے بلوچستان کے اس وفد کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کےریکٹر  ڈاکٹر معصوم یاسین زئی  کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام بھی کیا جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اگلے روز اس وفد کے لیے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک تعارفی سیشن کا انتظام بھی کیا گیا

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے