اسلامی نظریاتی کونسل میں زکوٰۃ، عشر اور لائیو سٹاک کیلکولیٹرز پر پریزنٹیشن

اسلامی نظریاتی کونسل میں زکوٰۃ، عشر اور لائیو سٹاک کیلکولیٹرز پر پریزنٹیشن

آئی پی ایس میں اسلامک سوشل فنانس فار سوشل پروٹیکشن اسٹڈی کے پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر سلمان احمد شیخ نے 20 جولائی 2022 کو اسلامی نظریاتی کونسل(سی آئی آئی )کا دورہ کیا اور پاکستان میں زکوٰۃ ،عشر اور لائیو سٹاک کے کیلکولیٹر کے بارے میں ادارے کے ریسرچ ونگ کو پریزنٹیشن دی۔

اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی نمائندگی ادارے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق اور ریسرچ فیکلٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر شیخ کے ساتھ آئی پی ایس کے ریسرچ آفیسر ولی فاروقی بھی موجود تھے۔

اس پریزنٹیشن کا بنیادی مقصد تین مختلف کیلکولیٹروں پر ریاستی ادارے کے اسلامی ریسرچ اسکالرز سے رائے لینا تھا۔ کیلکولیٹر کو شرعی نقطۂ نظر سے ادارے سے تفصیلی آراء  آنےکے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے