آئی پی ایس کے جنرل مینیجر آپریشنز کا اِپری میں منعقدہ اجلاس میں ساحلی کمیونٹیز کے کردار پر تبادلۂ خیال

آئی پی ایس کے جنرل مینیجر آپریشنز کا اِپری میں منعقدہ اجلاس میں ساحلی کمیونٹیز کے کردار پر تبادلۂ خیال

آئی پی ایس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ کو اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی پی آر آئی)نے 28 جولائی 2022کو انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) کے تعاون سے ’بلیو اکانومی آف پاکستان‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس میں مقرر کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی تھی۔

اجلاس کے دوران ’دی رول آف کوسٹل کمیونیٹیز ان بلیو اکانومی‘ پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ مربوط ترقیاتی پالیسی کے ذریعے ساحلی برادریوں اور ان کی غیر رسمی معیشت کو مرکزی دھارے میں لانا اب پاکستان کے لیے انتخاب کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ ایک اہم ضرورت ہے جس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے