ٹھٹھہ اور سجاول کے طلباء کا دورہ آئی پی ایس

thattat

ٹھٹھہ اور سجاول کے طلباء کا دورہ آئی پی ایس

 سندھ کے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے طلباء کے 36 رکنی وفد نے 11 مارچ 2016 کو  انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔

وفد کو انسٹیٹیوٹ کی تاریخ اور متفرق سرگرمیوں سے متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن کے ساتھ ایک  خصوصی سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں انہیں لائف اسکلز اور لیڈر شپ سے متعلق رہنمائ فراہم کی گئ۔

طلباء کا یہ وفد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونے والے تئیسویں اسلامک اورینٹیشن پروگرام میں شرکت کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کے دورے پر تھا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے