ورکشاپ : ‘نوجوان رضاکاروں کی سماجی خدمات میں شرکت اور آئی سی ٹی برائے گورننس’

ICT4Governence

ورکشاپ : ‘نوجوان رضاکاروں کی سماجی خدمات میں شرکت اور آئی سی ٹی برائے گورننس’

 ICT4Governance

آئی پی ایس لیڈ (Learning, Excellence and Development Program) نے PYCA (Pakistan Youth Change Advocates) کے اشتراک سے 16-15 جنوری 2018ء کو ایک دو روزہ ورکشاپ منعقد کی جس کا موضوع تھا ”نوجوان رضاکاروں کی سماجی خدمات میں شرکت اور آئی سی ٹی برائے گورننس“۔

ورکشاپ کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ کو انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے درکار جدید صلاحیتوں سے بہرہ مند کرنا تھا تاکہ مؤثر عوامی خدمات، شفافیت اور احتساب کے لیے جمہوری طرزِ حکومت میں اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے خصوصی طور پر منعقد ہونے والی اس ورکشاپ کے ذریعے نہ صرف شرکاء کو طرزِ حکومت کے تصورات سمجھنے کی تربیت کی گئی بلکہ ان کی اس بات پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی کہ وہ آگے آئیں اور خود ICTs سے مزین طرزِ حکومت کی اہمیت بڑھانے کے لیے اپنی تجاویز دیں اور قابلِ عمل حل سامنے لائیں۔ PYCA کے تکنیکی اور مثالی تعاون سے ان میں سے  منتخب کردہ تجاویز کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے