سوشل میڈیا اور پالیسی ریسرچ

Rehan Allahwala

سوشل میڈیا اور پالیسی ریسرچ

 Social-Media-and-Policy-Research

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے لرننگ، ا پروگرام ”آئی پی ایس لیڈ“ کے تحت انسٹیٹیوٹ کی ٹیم کے ارکان کے لیے 16 مارچ 2016 کو ’سوشل میڈیا اور پالیسی ریسرچ‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تربیتی نشست منعقد ہوئی۔
اس نشست سے ریحان اللہ والا نے خطاب کیا جو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو ریسرچ کے مقاصد کے لیےاستعمال کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے سوشل میڈیا کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے پالیسی، علمی اور تحقیقی میدانوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر متعلقہ اداروں تک تحقیقی اور تشہیری مقاصد کی غرض سے رسائی حاصل کرنے کے طریقوں سےبھی آگاہ کیا۔
تیزی سے تبدیل ہوتی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریحان اللہ والا نے کہا کے جس رفتار سے ٹیکنالوجی تبدیل ہورہی ہے اس کو مدِ نظررکھتے ہوئے تحقیق کاروں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نئی متعارف ہونے والی ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت، روز بروزدریافت ہونے والے حقائق اور نت نئے الگورتھم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے