ین نان اکیڈمی آف سوشل سائنسز (YASS) کے وفد کا دورہ
ین نان اکیڈمی آف سوشل سائنسز (YASS) کے چھ رکنی وفد نے 19 ستمبر 2019ء کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔ YASS کے صدر شین جیانگسنگ کی سربراہی میں دورہ کرنے والے وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ مفادات کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ آئی پی ایس کی ٹیم ایگزیکٹو صدر خالد رحمٰن، جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رُخ اور ریسرچ فیکلٹی کے ارکان پر شامل تھے۔

گفتگو باہمی امور کے جن موضوعات کے گرد گھومتی رہی ان میں علاقائی حالات و واقعات، کشمیر کا بحران اور افغانستان میں امن عمل کی ناکامی شامل تھے۔ سی پیک پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ شفافیت کے ساتھ ساتھ انتظام و انصرام میں توقعات کو سی پیک منصوبے کا لازمی جزو شمار ہونا چاہیے تاکہ اس میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان لوگوں کے باہمی رابطوں اور عمومی نوعیت کے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
جواب دیں