‘The Living Scripts’ میں مظفر محمود قریشی کے ساتھ نشست

‘The Living Scripts’ میں مظفر محمود قریشی کے ساتھ نشست

licing-script-with-muzafar-mahmoodآئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام ‘The Living Scripts’ کی دسویں نشست ۶ دسمبر ۲۰۱۹ء کو سابق وفاقی سیکرٹری وزارت ترقی و سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم مظفر محمود قریشی کے ساتھ ہوئی۔

 The-Living-Scripts-with-Muzaffar-Qurashi

آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام ‘The Living Scripts’ کی دسویں نشست ۶ دسمبر ۲۰۱۹ء کو سابق وفاقی سیکرٹری وزارت ترقی و سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم مظفر محمود قریشی کے ساتھ ہوئی۔

مقرر نے اپنے بچپن اور ابتدائی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن جانے میں کامیاب ہوئے۔ پھر کس طرح انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا ور بالآخر پاکستان کی سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے شیخوپورہ، ملتان، خانیوال اور پشاور میں جن شعبوں کے اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں ان میں خزانہ ، منصوبہ بندی و ترقی، تجارت و صنعت، دیہی ترقی، روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ، سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی شامل تھے۔ بعد ازاں وہ وزارتِ خزانہ، وزارتِ بہبود آبادی اور وزارتِ ترقئ خواتین میں بھی اعلیٰ عہدوں پر متمکن رہے۔

سول سروس میں گزارے اپنے تعمیری سالوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مظفر محمود قریشی نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے ایسے مقالہ جات تحریر کیے ہیں جن میں انہوں نے بنیادی نوعیت کے مسائل پر سول سروس کے تجربے کی روشنی پر قابل عمل تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

مقرر نے ۱۹۶۵ء کی جنگ کے دوران وقوع پذیر بہت سی دلچسپ کہانیاں بھی سنائیں جو ان کی سرکاری ذمہ داریوں کے دوران کے سامنے آئیں اور جن سے اس وقت قوم کے والہانہ جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے