دہشت گردی – حقیقت اورا فسانہ
|
سا بق خارجہ سیکرٹری جناب اکرم ذکی کے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں دیے گئے لیکچرز پر مبنی یہ کتاب دہشت گردی کے حساس موضوع کا احاطہ کرتی ہے ۔دہشت گردی کی حقیقی تعریف کی تلاش میں یہ کتاب اصل عالمی سیاست پر چھائی ان تہوں کو آشکار کرنے کی کوشش ہے جنہوں نے اسے ڈھانپ رکھا ہے۔ افغانستان، کشمیر اور فلسطین میں اقوام متحدہ کے کردار پر توجہ مرکوزکرنے کے ساتھ ساتھ یہ کتا ب جی سیون ممالک کے دہشت گردی کے حوالے سے موجودہ اور ممکنہ موقف کا حوالہ دیتی ہے ۔یہ کتاب معاصر موضوعات، "دہشت گردی” کی حقیقت، اس کی وجوہات اور جس طریقے سے اس کا مقابلہ کیا جارہا ہے اور جس طریقے سے اس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے دونوں کے فرق کو بھی بیان کرتی ہے۔ پروفیسر خورشید احمد کے دیباچہ نے کتاب کو مزید با معنی اور فی الحقیقت ایک قیمتی مطالعہ کی شکل دے دی ہے۔
جواب دیں