تہران کی یونیورسٹی میں توسیعی لیکچرز
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے لیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے 4 تا 9 دسمبر 2015ء ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کیا۔ علامہ طبا طبائی یونیورسٹی تہران نے انہیں غیرملکی مہمان لیکچرار کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔ چار روزہ اس لیکچر پروگرام میں یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور دیگر شعبہ جات کے پوسٹ گریجویشن طلبہ اور وہاں کے اساتذہ نے شرکت کی۔
عرفان شہزاد نے جن موضوعات پر لیکچر دیے وہ یہ ہیں: ”اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے خطے میں کام کے لیے تحقیق کاروں کے پیش نظر مسائل“، ”پاکستان: سیاسی اور سماجی کیفیت“، ”پاکستان کی معیشت اور ای سی او رریجن سے معاشی تعلقات“، ”پاکستان کی خارجہ پالیسی“۔ توسیعی لیکچرز کا یہ پروگرام یونیورسٹی کے ای سی او کالج اور شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوا۔
انہوں نے ای سی او کالج کی ڈین ڈاکٹر آتوسا گدار زئی سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے کالج اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے درمیان اداراتی سطح پر باہمی تعاون کے لیے بات کی۔ انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورہ کا مقصد خطے کے ممالک میں باہمی اقتصادی تعاون کی اس اہم تنظیم کے طریق کار سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔
جواب دیں