تصورِعلم اور تعلیم (لیکچر سیریز)
"تصورعلم اور تعلیم” کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے ۲۰۰۸ کے دوران میں (۳ اپریل سے ۵ جون تک) مشترکہ طور پر ایک لیکچر سیریز کا انعقاد کیا۔ سیریز خصوصی طور پر تعلیمی ادارروں کے اساتذہ اور شعبہ تعلیم کے زیرتربیت اساتذہ کے لیے منعقد کی گئی۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ اسکالر اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ عربی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم اس سیریز کے مرکزی مقرر تھے۔ پروگرام کم وبیش دو ماہ پر محیط تھااور اس پروگرام میں تصور علم اور تعلیم سے متعلق نومختلف عنوانات پر لیکچرز منعقد ہوئے۔
مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی اس سیریز کی چار نشستیں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں اور پانچ نشستیں اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئیں۔ ہرنشست کی صدارت علمی وتعلیمی دنیا کی معروف شخصیت نے کی جن میں پروفیسر فتح محمد ملک صدرنشین مقتدرہ قومی زبان ، افتخارعارف صدرنشین اکادمی ادبیات، ڈاکٹر ایم ڈی شامی سابق چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، ڈاکٹر انیس احمد وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈاکٹرمحمودالحسن بٹ وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ڈاکٹرسعیدہ اسداللہ وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، ڈاکٹر خالد علوی سابق ڈائریکٹرجنرل دعوہ اکیڈمی اسلام آباد، اور سینیٹر پروفیسرخورشیداحمد صدر نشین انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاسلام آباد شامل ہیں۔ لیکچرسیریز سے تین سو سے زائد خواتین ومرد اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی طالبات وطلبہ نے استفادہ کیا۔
یہاں ہم اس لیکچر سیریز کے آڈیو / تحریری حصے پیش کررہے ہیں۔
جواب دیں