طارق فاطمی

طارق فاطمی

طارق فاطمی

طارق فاطمی

طارق فاطمی

جناب طارق فاطمی بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی حکمت عملی کے امور کے ماہر اور معروف تجزیہ کار ہیں۔ وہ سابق سفیر ہیں اور بیرو نِ ملک مختلف پاکستانی مشنز میں سفارت کاری کی مختلف اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ آپ امریکہ، اردن، بلجیم، یورپین یونین، لکسمبرگ اور زمباوے میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ وہ وزیراعظم کے دفتر میں دفاع، دفاعی پیداوار، ایٹمی توانائی پروگرام اور امور خارجہ کے معاملات کے انچارج بھی رہے ہیں۔ ۱۹۸۲ء سے ۱۹۸۶ء تک وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں پاکستان کے مندوب کی حیثیت سے شریک رہے نیز غیروابستہ تحریک اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے متعدد اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔  آج کل آپ پاکستان فارن سروس اکیڈمی کی تدریسی فیکلٹی کے ممبر ہیں نیز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج اور دیگر اداروں میں لیکچرز دیتے ہیں۔ اپنے مضامین کے ذریعے نیز ریڈیو اور ٹی وی پر مذاکروں کے ذریعے قومی سلامتی کے امور پر اپنے خیالات پیش کرتے رہتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے