ڈاکٹر ایس ایم زمان
ڈاکٹر ایس ایم زمان ایک معروف اسکالر، تاریخ دان اور سماجی مصلح ہیں۔ آپ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین رہے ہیں جو مقننہ کو اسلامی قوانین سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کرنے والا ایک دستوری ادارہ ہے۔ آپ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ کلچرل ریسرچ کے سربراہ اور اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ آپ نے تعلیمی، سماجی و ثقافتی تاریخ، اسلام اور مسلم سوسائٹی کے مختلف پہلوؤں پر متعدد کتابیں اور تحقیقی مقالات تحریر کیے ہیں۔ آپ بہت سی ادبی اور تحقیقی تنظیموں سے وابستہ رہے۔ آپ نے کئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد کیا اور حصہ بھی لیا۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے متعدد مقالات کی نگرانی کے فرائض بھی انجام دیے۔
جواب دیں