سعید احمد قریشی
جناب سعید احمد قریشی پلاننگ کمیشن پاکستان کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے 1994ء میں ریٹائر ہوئے۔ اس سے قبل بھی وہ حکومتِ پاکستان کے کلیدی عہدوں پر کام کر چکے ہیں جن میں سیکرٹری جنرل فنانس اور ریونیو، فیڈرل سیکرٹری برائے فنانس ڈویژن، وزارتِ تجارت، اقتصادی امور ڈویژن، وزارتِ تعلیم، وزارتِ خوراک و زراعت، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، چیف سیکرٹری حکومتِ سندھ اور جائنٹ سیکرٹری وزارتِ تجارت حکومتِ پاکستان شامل ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ مختلف قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں معروف اداروں اور تنظیموں، جیسے ورلڈ بنک، یو این ڈی پی، یو این ایف پی اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے مسلسل وابستہ رہے۔ آپ نے سات کتابیں بھی تحریر کی ہیں جن کے موضوعات میں ترقیاتی منصوبہ بندی، زرعی نشوونما، تعلیمی ترقی، نجکاری اور معاشی پالیسی وغیرہ شامل ہیں۔
جواب دیں