سابق اراکین
اسد درّانی
جنرل اسد درانی سلامتی اور دفاع کے امور کے نمایاں تجزیہ کار اور علاقائی اور بین الاقوامی فوجی اور انسانی پہلو کے مسائل پر معروف تبصرہ نگار ہیں۔ آپ پاکستان کی افواج میں نمایاں عہدوں پر تعینات رہے ہیں، جن میں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل اور نیشنل ڈیفنس کالج کی کمانڈ کے …….مزید |
|
انوار صدیقیڈاکٹر انوار صدیقی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ہیں۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلی فورنیا سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان میں اور بیرون ملک تحقیق، تعلیم اور تربیت کے مختلف اداروں میں اہم مناصب پر فائز رہے ہیں…….مزید |
|
طارق فاطمی
جناب طارق فاطمی بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی حکمت عملی کے امور کے ماہر اور معروف تجزیہ کار ہیں۔ وہ سابق سفیر ہیں اور بیرو نِ ملک مختلف پاکستانی مشنز میں سفارت کاری کی مختلف اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ آپ امریکہ، اردن، بلجیم، یورپین یونین، .. مزید |
|
غلام الرحمٰنمفتی غلام الرحمٰن مذہبی حلقے میں ایک نمایاں علمی شخصیت ہیں۔ وہ قدیم روایتی علوم پر عبور اور جدید علمی مباحث پر گہری نظر رکھنے کے باعث علمی حلقوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں…….مزید |
|
محمود الحسن بٹڈاکٹر محمودالحسن بٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں جو دنیا کی بڑی جامعات میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل وہ ملک میں اور بیرونِ ملک مختلف انتظامی اور تعلیمی مناصب پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں جن میں امریکہ کی ایسٹرن الی نوائے یونیورسٹی،…….مزید |
|
محمد اکرم شیخمحمد اکرم شیخ سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ ہیں۔آپ کی جانب سے کئی مقدمات کی پیروی کے نتیجے میں قانون کے دائرہ عمل میں بہت سی اصلاحات ہوئیں ۔ آپ قومی اور بین الاقوامی فورمز پر انسانی حقوق، آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے تصورات کے پرجوش وکیل ہیں۔…….مزید |
|
صفدر محمودڈاکٹر صفدرمحمود معروف مصنف، تاریخ دان اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں ۔ تاریخ کےشعبہ میں قابلِ قدر علمی کاوشوں کے باعث متعدد ایوارڈز اور انعامات کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر آپ کو حسنِ کارکردگی کا اعلیٰ اعزاز بھی عطا کیا گیا۔ آپ کی ایک درجن سے …….مزید |
|
تنویر احمد خانجناب تنویر احمد خان سابق سفارت کار ہیں جو سیکرٹری خارجہ حکومت پاکستان کے اعلیٰ منصب تک پہنچے۔ اپنی مثالی سفارتی خدمات کے دور میں وہ متعدد ملکوں میں پاکستان کے سفیر رہے جن میں فرانس، روس، بنگلہ دیش، چیکوسلواکیہ اورایران شامل ہیں۔ ….. مزید |
|
فتح محمد ملکپروفیسر فتح محمد ملک پاکستان کی ممتاز ترین ادبی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ تدریس اور تحقیق کا ۴۴ سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے جن جامعات میں تدریس کے فرائض سرانجام دیے ان میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، کولمبیا یونیورسٹی نیویارک، ہیڈل برگ یونیورسٹی …….مزید |
|
افتخار عارفافتخار عارف ممتاز اسکالر، معروف شاعر اور دانشور ہیں۔ وہ ادارہ ادبیات پاکستان کے چیئرمین رہے ہیں اور اس سے قبل بھی وہ ادب و ثقافت کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اردو میں ان کا شاعرانہ کلام وسیع حلقوں میں مقبول ہے۔ ان کے کلام کے کچھ حصے …….مزید |
|
سعیدہ اسد اللہمحترمہ ڈاکٹر سعیدہ اسداللہ فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی کی وائس چانسلر اور انگریزی ادب کی ماہر ہیں۔ انہوں نے انگریزی میں کلاسیکی اور جدید ادبیات کا تنقیدی تجزیہ کیا ہے اور کئی کتابیں اور تحقیقی مقالات تصنیف کیے ہیں……..مزید |
|
اوریا مقبول جانجناب اوریا مقبول جان آج کل "فصیلوں کے شہر لاہور کی پائیدار ترقی” کے ایک پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل وہ کئی اہم سرکاری مناصب پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں ای سی او(اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن )اورکلچرل انسٹی ٹیوٹ تہران ….. مزید |
|
ایس۔ ایم۔ زمانڈاکٹر ایس ایم زمان ایک معروف اسکالر، تاریخ دان اور سماجی مصلح ہیں۔ آپ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین رہے ہیں جو مقننہ کو اسلامی قوانین سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کرنے والا ایک دستوری ادارہ ہے۔ آپ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ کلچرل ریسرچ ….. مزید |
|
محمد ساعد
پروفیسر ڈاکٹر محمد ساعد پاکستان کی سینیٹ کے رکن ہیں۔ آپ نے شیفیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے جغرافیہ میں پی ایچ ڈی کیا۔ ملک میں جغرافیہ کے معروف ماہرین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ آپ طویل تعلیمی اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے علمی شعبہ میں بہت سے تحقیقی……. مزید |
|
رفیق احمد
پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد پنجاب یونیورسٹی لاہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر رہے ہیں۔ آپ ایک معروف ماہرمعاشیات ہیں۔ پاکستان اور بیرون ملک آپ نے پینتیس سال سے زائد عرصہ پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم دینے اور ریسرچ کرنے ….مزید |
|
ریاض حسین نجفیعلامہ ریاض حسین نجفی پاکستان کے چند معروف ترین مسلم اسکالرز میں سے ایک ہیں۔ آپ شیعہ مسلک کی معروف دینی درس گاہ جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل ہیں اور اسلامی تعلیمات کے اعلیٰ ترین درجات میں تدریس کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ آپ شیعہ مسالک کے …….مزید |
|
ایس۔ ایم۔ ظفر
جناب ایس ایم ظفر انسانی حقوق کے علمبردار، معروف ماہر قانون، سیاست دان اور پاکستان کی سینیٹ کے رکن ہیں۔ آپ ہائی کورٹ کے جج رہے اور پاکستان کے وزیرقانون و پارلیمانی امور کے فرائض انجام دیے۔ آپ ہمدرد یونیورسٹی کے چانسلر اور انسانی حقوق سوسائٹی … مزید |
|
اکبر سعید اعوانمیجر جنرل ریٹائرڈ اکبر سعید اعوان ایک اعلیٰ پیشہ وَر دفاعی ماہر اور علمی شخصیت ہیں، انہوں نے کئی بڑے عہدوں پر پاکستان کے متعدد باوقار تیکنیکی اور علمی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔ ….. مزید |
|
زاہد ملکجناب زاہد ملک وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان سے جائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ 1960ء میں ابلاغِ عامہ میں ماسٹرز کرنے اور سول سروس میں بھرپور تجربات حاصل کرنے کے پس منظر کے ساتھ انہوں نے 1978ء میں اپنا اشاعتی ادارہ قائم کیا…….مزید |
|
جواب دیں