مباحث جنوری ۲۰۱۰ ء
وزیرستان آپریشن
سوات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے۔دینی جرائد کے ہاں اس ضمن میں آپریشن کی حمایت اور مخالفت دونوں طرح کی آرا ء ملتی ہیں ۔ آراء کا خلاصہ حسب ذیل ہے ۔
”سوئے حجاز ” لکھتا ہے ” جب نیٹو فورسز کو افغانستان ہیں کامیابی نہ مل سکی تو وزیرستان آپریشن کی صورت میں اس نے یہ جنگ بڑی خوبصورتی سے پاکستان منتقل کر دی ہے … آپریشن شروع ہوتے ہی نیٹو فورسز نے پاک افغان بارڈر سے تمام چوکیاں ختم کردی ہیں تاکہ دہشتگردوں کی دونوں اطراف میں آمدورفت با آسانی ہو سکے ۔اسی طرح کی رائے کا اظہا ر ”ندائے خلافت” نے بھی کیا ہے ۔[14]
” الحرمین ” نے مطالبہ کیا ہے کہ ” امریکیوں کے حکم پر شروع کیا گیا آپریشن بند کیا جائے”[15]
”ضیائے حرم ”کے خیا ل میں دہشتگرد آرمی کا زیادہ دیر مقابلہ نہیں کر سکتے ۔۔۔ لیکن دہشتگردوں کے مراکز کے خلاف جوں جوں گھیرا تنگ ہو رہا انکی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام اور بعض دیگر عناصر کی طرف سے فوجی کارروائی کی مخالفت کے باعث دہشتگردوں کو حوصلہ اور اخلاقی مدد مل رہی ہے ۔۔۔ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ پاک فوج نے یہ جنگ جیتنی ہے اور اسکے بعد پاکستان کندن بن کر نکلے گا ۔ [16]
” معارف رضا” نے اس ضمن میں پاک فوج کے کردار کو ان الفاظ میں سراہا ہے ، ”افواج پاکستان آج سپاہ حیدر [17] کا کردار ادا کر رہی ہیےاور اس طرح و ہ نہ صرف مسلمانان پاکستان بلکہ عالم اسلام کے شکریے اور اللہ کی طرف سے اجر عظیم کی مستحق ہے ۔[18]
جواب دیں