مباحث جنوری ۲۰۱۰ ء
ملک میں جاری دہشت گردی
پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں فوج اور دیگر سرکاری مراکز سمیت متعدد عوامی مقامات پر حملوں کے ایک سے زائد واقعات میں سینکڑوں لو گ ہلاک ہو چکے ہیں۔اگر چہ دینی جرائد دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکہ کو ناصرف شریک بلکہ بنیادی کردار کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ تاہم اسکے باوجود ایک سے زائد آراءملتی ہیں جن میں مسلکی وابستگی کا عنصر بھی کسی حد تک موجود ہے۔
بیشتر دینی جرائد کی رائے میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کےپیچھے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کا ہا تھ ہے جو انکے خیا ل میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں تاکہ اسکے ایٹمی پروگرام کو اپنے قبضے میں لیا جا سکے۔ جرائد کی آراء کا خلاصہ حسب ذیل ہے ۔
”اہلحدیث”’نے سینیٹر ساجد میر{ صدرمرکزی جمعیت اہلحدیث } کاخطا ب نقل کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں ‘ اس وقت دہشتگردی کا درپیش مسئلہ افغانستان روس جنگ کا نتیجہ ہے ، امریکہ اور روس نے ملکر کوشش کی کہ پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں آ جائے ، پہلے روس پھر امریکہ اور اب بھارت اس دہشگردی کو آگے بڑھا رہا ہے ۔[30]
”ضرب مومن ”کے خیال میں ٹیکنالوجی کے اس تیز رفتار دور میں دہشتگردی کی ان کارروائیوں کو محض قدیم طرز عمل ا ور ٹیکنالوجی کے حامل طالبان کی کارروائیاں قرار دینا سطحی سوچ کا غماز ہے،اسکی ڈوریاں یقیناکسی منظم طاقت کے ہا تھ میں ہیں ، اور وہ بھا ر ت ، بلیک واٹر اور دیگر ایجنسیز کے علاوہ کوئی اور نہیں ہو سکتا ۔[31]
”ندائے خلافت”کے خیال میں پاکستان میں دہشتگردی کے حسب ذیل اسباب ہیں ۔
بھارت کی پا کستان کا ازلی دشمن ہے وہ پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے اسرائیل پاکستان کو اپنے لئے مستقل خطرہ سمجھتا ہے اس لئے اسکی خفیہ ایجنسی موساد کی پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ پاک چین دوستی کے با عث امریکی چین کا محاصرہ کرنے میں پاکستان کو رکاوٹ سمجھتا ہے اس لئے وہ پا کستان کو راستے سے ہٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے اوردہشتگردی کی ایک بڑی وجہ ہمارے حکمرانوں کی غلطیا ں اور عوام کی بے حسی ہے ۔ جریدے کے مطابق امریکہ کی خطے میں موجودگی کی صورت میں امن امان کی کوششوں کا آغازبھی نہیں کیا جاسکتا ۔لہذا پہلے قدم کےطور پر اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو یہاں سے نکلنا ہو گا۔[32]
طالبان کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے ‘‘الحق” نے اس حوالے سے ایک مضمون شائع کیا ہے ،مضمون نگار لکھتے ہیں ” طالبان کو جنم دینے والا امریکہ ہی ہے ۔ جب طالبان سے اسکا مقصد پورا ہو گیا تو وہی طالبان امریکہ کی نظر میں دہشتگرد بن گئے ۔یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ امریکہ کی سی آئی اے اور اسرائیل کی موساد انتہا پسندوں کی تیاری اور تربیت کر کےپوری دنیا میں دہشتگردی کے لئے انہیں استعمال کرتی ہے ‘[33]
”الحامد” کے خیال میں یہودی لابی اور ملک دشمن عناصر مسلمانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر شور مچاتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی ہو گئی اسکو ختم کیا جائے ‘[34]۔”ختم نبوت ” کے خیا ل میں حکومت کوغیر ملکی دہشتگردوں پر نظر رکھتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے ۔[35]
جواب دیں