پا ک چین تعلقات اور سنکیانگ : پاکستانی ا سکالرز کی نگارشات
سنکیانگ پاکستان میں عام طور پر تاریخی ،ثقافتی اور اقتصادی حوالےسے زیر بحث رہتا ہے، تاہم ا سکےساتھ ساتھ وسطی ایشیاء، چین میں اسلام اور مسلمان، نیزسیکیورٹی اور استحکام کےحوالےسے چینی خدشات جیسے موضوعات پر لکھی گئی تحریروں میں بھی اس کا تذکرہ ملتا ہے۔ پاک چین تعلقات تدریجاً آگےبڑھنےکےساتھ اس موضوع پر مختلف ادوار میں لکھی گئی تحریروں سےاس وقت کی ضروریا ت اور خصوصیات پر روشنی پڑتی ہے۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ علاقائی سرحدوںکی اہمیت ،دونوںملکوںکےعوام اور معاشرےکی حقیقی اور وسیع پیمانےپر تفہیم اور خاص طور پر سابقہ ادوار میں علاقائی اور بیرونی قوتو ں کےمعاندانہ مقاصد اور خواہشات کو بھی پیش نظر رکھتےہو ئےپاکستان میں سنکیانگ کےحوالےسےتحقیق اور لکھنےکےکام کو مزیدمنظم اور مضبوط کیا جائے۔سنکیانگ کو بطور موضوع تحقیق متعارف کروانےسےطلبہ اور تحقیق کاروںمیںپائیدار اور طویل مدتی تعلق اور باہمی طور پر بہتر افہام وتفہیم کی فضاء پیدا ہو گی ۔پیشہ ور تحقیق کاروںکی حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت ہے،اس قسم کی تحقیق کےلئے دونوں جانب کی حکومتوں کی معاونت ضروری ہے۔
Sino-Pak Relations and Xingjiang:Writings of Pakistani Scholars
جواب دیں