پاک چین تعلقات: منتخب مضامین
پاک چین تعلقات کے موضوع پر انگریزی زبان میں منتخب مضامین کا یہ مجموعہ (Essays on Pak-China Relations) آئی پی ایس پریس نے الیکٹرونک کتاب یا ای بک کے طور پر شائع کیا ہے۔ یہ کتاب ایسے جامع اور علمی گہرائی کے حامل مضامین پر مشتمل ہےجومتنوع زاویوں سےپاکستان اور چین کےتعلقات پرنظرڈالتے ہیں،تاہم یہ اس موضوع پرمضامین کاحتمی انتخاب نہیں ہے۔
چین پاکستان کا وہ سب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے جو عالمی بساط کا ایک بڑا کھلاڑی اور جلد ہی دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک بننے والا ہے۔
خالد رحمٰن، عرفان شہزاد اور راشدہ حمید کی مرتب کردہ اس کتاب کے مضامین میں دونوں ملکوں کے شاندار ماضی، مسلسل مضبوط تر ہوتے حالیہ گہرے روابط اور مستقبل کے ان چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کا تذکرہ ہے جو علاقائی اور عالمی منظر نامے کی نئی صورت گری کرنے کے لیے ان دونوں ممالک کے باہمی مثالی تعلقات کی بنیادہیں۔
پاک چین تعلقات کے موضوع سے دلچسپی رکھنے والے تحقیق کاروں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے یہ ایک بہت مفید مطالعہ ہے۔ جن اسکالرز کے مضامین اس میں شامل کیے گئے ہیں، ان میں اکرم ذکی، رستم شاہ مہمند، فصیح الدین، خالد رحمٰن، ظفرالحسن الماس، امینہ سہیل، عرفان شہزاد اور آئی پی ایس ٹاسک فورس شامل ہیں۔
یہ کتاب پانچ امریکی ڈالر قیمت پر http://www.amazon.com/dp/B00MIJAISU پر دستیاب ہے۔
جواب دیں