مسلم ملکوں کے تھنک ٹینکس فورم میں شرکت
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے ‘کثیر الجہتی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے ‘ کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والےمسلم ممالک کے چھٹے تھنک ٹینکس فورم میں شرکت کی ۔ اس موقع پرانہوں نے اپنے خیالات کا اظہار ایک پریزنٹیشن کی صورت میں کیا جس کا عنوان تھا: ”ترقی اور انسانی ترقی: مسلم معاشروں کے لیے ایک مثالی حکمتِ عملی “۔
مذکورہ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام مشترکہ طور پر ترکی کے ادارے ٹرکش ایشین سنٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز (TASAM) اور پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے۷ اور ۸ مارچ ۲۰۱۵ء کو کیا۔ اس پروگرام میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک سے اہلِ علم و دانش، تحقیق کاروں ، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور پالیسی ساز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
جواب دیں