منیب الرحمن

muftimuneeb

منیب الرحمن

muftimuneebمفتی منیب الرحمن رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین ہیں اور ملک کے چوٹی کے مذہبی اسکالرز میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا اور اسلامی علوم اور فقہ کی تعلیم دارالعلوم امجدیہ سے حاصل کی۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں وہ متعدد اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں جن میں تنظیم المدارس کے صدر اور دارالعلوم نعیمیہ کراچی کے صدر کی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔ وہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی میں تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں نیز وفاقی حکومت اردو یونیورسٹی اور ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف اسٹڈیز کے بھی رکن ہیں۔ مختلف تعلیمی اداروں میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن طلبہ کو تفسیر، حدیث، فقہ، عربی ادب اور دیگر اسلامی علوم پڑھانے کا تیس سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ مصنف کی حیثیت سے ان کی متعدد کتب ہیں جن میں تفہیم المسائل قانونِ شریعت، اصول فقہ اسلام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے