مباحث نومبر ۲۰۱۰ ء
صدر زرداری کا دورہ برطانیہ و فرانس
صدر آصف علی زرداری نے یکم تا نو اگست برطانیہ اور فرانس کا دورہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ۷ اگست ۲۰۱۰ ء کو ان کے دورہ برطانیہ کے دوران اس وقت ایک غیر مناسب صورت حال پیدا ہو گئی جب برمنگھم میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران ایک شخص کی جانب سے ان کی طرف جوتا پھینکاگیا ۔صدر مملکت ایسے موقع پر برطانیہ کے دورہ پر گئے جبکہ ایک طرف پاکستان سیلاب کی گھمبیر صورت حال سے گزر رہا تھا اور دوسری برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس سے کچھ دن پہلے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا تھا ۔ "حق چار یار ” نےاس حوالے سے ادارتی نوٹ لکھا جس میں اُس نے صدر مملکت کے بارے میں عوامی نفرت کی جھلک سامنے لانے کی کوشش کی۔ جریدہ لکھتا ہے ” صدر موصوف پاکستانیوں کو سیلابی صورت حال میں چھوڑ کر غیر ملکی یاترا پر گئے چنانچہ ایک تقریب کے دوران پی پی پی کے پرانے کارکن شمیم خان نے یکے بعد دیگرے دونوں جوتے پھینک کر صد ر زرداری سے نفرت کا بر ملا اظہا ر کیا۔”جریدے نے جوتا پھینکنے والے شخص کا بیان بھی ذکر کیا جس میں اس نے کہا کہ ” صدر زرداری پر جو تا پھینکنے کا عمل بھوکے پیاسے عوام کی آواز تھا ۔”[21]
جواب دیں