مباحث نومبر ۲۰۱۰ ء

مباحث نومبر ۲۰۱۰ ء

 

قومی اُمور

گزشتہ دوماہی میں دینی جرائد نے قومی نوعیت کے جن اہم موضوعات پر تجزئیے اور تبصر ے شائع کیے ہیں ان میں ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب کا تذکرہ سر فہرست ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مارشل لاء کے حق میں بیان ، صدر زرداری پر برمنگھم میں جوتا پھینکے جانے کا واقعہ ،مسلم لیگ ن پر قادیانی فرقے کی حمایت کا الزام اور دہشت گردی کے واقعات پر تبصرے بھی شامل ہیں ۔ قومی نوعیت کے اہم مسائل این آر او ، جعلی اسناد کا معاملہ ، ملک میں تبدیلی اقتدار کی بحث ، رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع پر پابندی کا مطالبہ ،اور پاکستانی کرکٹرز پر میچ فکسنگ کا الزام جیسے موضوعات کو بھی دینی جرائد میں موضوع بحث بنایا گیا ہے ۔ تاہم ملک کے قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن ،  وغیرہ پر اس بار دینی جرائد نے کوئی  اظہار خیال نہیں کیا ہے ۔ تاہم سابق صدر پر ویز مشرف کی طرف سے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان، نئے چیئرمین نیب کا تقرر ، لاہور میں وکلاءاور ججز تنازعہ ، نیٹوفورسز کی پاکستانی حدود میں کارروائی ، ایچ ای سی کے فنڈز میں کٹوتی کا اعلان اور واپسی وغیرہ ایسے موضوعات ہیں جن پر دینی جرائد میں کوئی تبصرہ دیکھنے میں نہیں آیا ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے