مباحث،مئی ۲۰۱۲ ء
غزہ پر اسرائیلی حملے کے مقاصد
2008ء اور 2009ء میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد مصر کی ثالثی میں فریقین نے فائر بندی پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ کچھ عرصہ اس پر عمل درآمد کے بعد امسال اسرائیل نے ایک بار پر فلسطین پر یکے بعد دیگرے کئی حملے کیے۔ اس حوالے سے دینی جرائد میں سے شیعہ مکتبہ فکر کے جریدے "منتظر سحر ” نے ایک فلسطینی تجزیہ نگار رمزی بارود کے ایک مضمون کا ترجمہ پیش کیا ہے۔ اس مضمون میں اس نے حالیہ اسرائیلی حملوں کا بنیادی مقصد ایران کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔ اسرائیل کا یہ خیال ہے کہ ان حملوں کے جواب میں حماس کی جانب سے جوابی کاروائی کی آڑ میں ایران پر حماس کی حمایت کا الزام لگا کر اس کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نے واشنگٹن کا دورہ بھی کیا ہے لیکن تاحال وہ امریکہ کو اس پر رضامند نہیں کر سکا ۔
جواب دیں