مباحث،مئی ۲۰۱۲ ء
پاکستان کی معاشرت اور سیاست کی صورت گری میں مذہب ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جس کی متعدد جہتوں کے عکاس مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے
ترجمان رسائل و جرائد ہیں جن کا نقطۂ نظر جاننا پاکستان کے مجموعی سیاسی اور معاشرتی منظر نامے کو سمجھنے کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان کا وہ مذہبی طبقہ جو سیاسی عمل میں تو شریک نہیں ہوتا لیکن اپنے دینی میلان اور مذہبی رجحان کی مناسبت سے علمی و فکری دائرے میں سرگرم ہے۔ اس سرگرمی کی ایک نمایاں علامت مختلف دینی جرائد ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی صورتِ حال اور ان میں آنے والی تبدیلیوں کے حوالہ سے ان جرائد میں شائع شدہ تحریریں پاکستان کے دینی طبقات کی سوچ کی عکاس ہی نہیں بلکہ انہیں متاثر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پاکستان اور پاکستان سے باہر بہت سے افراد اور ادارے ایسے ہیں جو دینی جرائد کی آراء جاننے کےخواہش مند ہوتے ہیں۔ یہ مختصر جریدہ انہیں وہ سہولت فراہم کر سکتا ہے جس کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی حالات اور آنے والی تبدیلیوں پر دینی طبقات کا ردعمل اور فکر سامنے آسکے۔
تمام دینی جرائد کا احاطہ کرنا یا ان جرائد میں شامل ہر موضوع کا جائزہ لینا مطلوب نہیں ہے بلکہ صرف قومی تناظر میں منتخب مسائل اور اِیشوز پر ہر مکتبِ فکر کے نمائندہ جرائد کے نقطہ نظر تک رسائی پیشِ نظر ہے۔
{edocs}docs_ips/mubahis/mabahis20.pdf,820,360,link{/edocs}
جواب دیں