مباحث مئی ۲۰۱۰ ء

مباحث مئی ۲۰۱۰ ء

قومی اُمور

رواں دوماہی کے قومی جرائد نے  میلاد النبی ﷺکے مو قع پر فیصل آباد میں ہو نے والے تصادم  ، حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذآرائی اور کر اچی میں ختم نبوت کے رہنما کے قتل  کے موضوعات پر تفصیلی اظہار خیا ل  کیا ہے ۔  اسی طر ح قومی نظام تعلیم اور اردو زبان  ، اٹھارویں آئینی ترمیم ،دہشت گردی کے ذیل میں، پنجاب حکومت اورکالعدم تنظیم، جامعہ نعیمیہ لا ہور میں سیمینا راور علامہ طاہرالقادری کے فتویٰ کی تشہیر   کا ذکر ، نیز عمومی سیاسی مسائل میں  وزیر اعظم کا قوم سے خطاب ، سابقہ اور موجودہ ادوار حکومت کا موازنہ ، ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ  جبکہ متفرق موضوعات میں    مدیران دینی صحافت کی ورکشاپ ، میڈیا اور ضابطہ اخلاق ، وفاق المدارس کا تحفظ دینی مدارس کنونشن  ،ویلنٹائن ڈے اور بسنت کو زیر بحث لایا گیا ہے ۔ تاہم  قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ، ۲۳ مارچ یوم پاکستا ن، فیصل آباد میں ججز وکلاء تنازعہ ،لاہو ر میں ڈاکٹر ز صحافی تصادم   اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بعض حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات جیسے موضو عات پر دینی جرائد خاموش نظر آتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے