مباحث مئی ۲۰۱۰ ء
ماسکو میں خود کش حملے
روس کے دارالحکومت ماسکو میں دو ریلوے اسٹیشنوں پر ہونے والے خو د کش حملوں میں ۴۰ سے زائدافراد ہلاک ہو گئے ہیں ،ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملے خواتین نے کیے، جبکہ ہفت روزہ "نوائے اسلام ” کے مطابق روسی خفیہ ادارے نے اس واقعہ کی ذمہ داری چیچن مزاحمت کاروں پر ڈالی ہے جنہوں نے اسے قبول کر لیا ہے ۔جریدے نے اس واقعہ کے حو الے سے شذرہ تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے ” یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ افغانستان میں نیا آپریشن شروع کرنے جا رہاہے اور چونکہ روس امریکہ کی دہشت گردی کے خلا ف جنگ کا مخالف ہے ،ایران کے معاملے میں وہ امریکہ کا ساتھ نہیں دیتا ،اس لیے اگر یہ حملہ چیچن جانبازوں نے کیا ہے تو پھر اس کا سرا پینٹاگون تک ہی پہنچے گا کیونکہ وہ بھی طالبان کی طر ح امریکی سی آئی اے کے تربیت یافتہ ہیں ” جریدہ مزید لکھتا ہے ” اس با ت کا بھی قوی امکا ن ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی دہشت گردی سے توجہ ہٹا نے کے لیے روس کو نشانہ بنایا گیا ہو ۔ روسی حکا م کو چاہیے کہ وہ الزامات اور اقدامات سے پہلے تمام حالات کا بنظر غائر تجزیہ کریں "۔[59]
جواب دیں