مباحث مارچ ۲۰۱۰ ء
قومی اُمور
رواں دوماہی میں قومی امو ر کے ذیل میں دینی جرائد کے ہاں قومی مفاہمتی آرڈینیس پر عدالتی فیصلہ،یوم عاشورہ اور سانحہ کراچی،پاکستانی سیاست میں امریکی کردار اور دہشت گردی کےموضوع پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا ہے ، جبکہ قومی مالیاتی کمیشن (NFC)ایوارڈ،لاپتہ افراد ، دینی مدارس اور موجودہ حکومت، معاشی مسائل سمیت بسنت اور پتنگ بازی، موبائل فون کمپنیوں کا انداز تشہیر ، کراچی میں معصوم بچی کا بہیمانہ قتل اور نیو ائیر نائٹ جیسے سماجی مسائل کو بھی کسی حد تک زیر بحث لایا گیا ہے ۔اسی طرح مذہبی اہمیت کے مسائل محرم الحرا م ، اتحاد امت اور اعضاکی پیوند کاری کو اسلامی تناظر میں بیان کیا گیا ہے۔ البتہ دسمبر میں سرگودھا سے گرفتارکیے گئے امریکی شہری، امریکی باشندوں کے بارے میں حکومت پاکستان کی ویزہ پالیسی اورقومی اسمبلی سے تحفظ خواتین بل کی منظوری ایسے موضوعات ہیں جن پر دینی جرائد نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
جواب دیں