مباحث، جولائی ۲۰۱۱ ء
قومی اُمور
سال ۲۰۱۱ ء کی تیسری دو ماہی میں واقعہ ایبٹ آباد، کراچی پی این ایس مہران پر حملہ، سانحہ خروٹ آباد اور اس نوعیت کے دیگر مسائل جرائد کا موضوع رہے۔ اس کے ساتھ سعودی سفارتی اہلکار کی ہلاکت، سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا مہم اور پاکستان میں دہشت گردی میں سعودی کردار پر بھی کچھ جرائد نے اظہار خیال کیا۔ البتہ قومی نوعیت کے کچھ مسائل ایسے بھی ہیں جو جرائد کی توجہ حاصل نہ کر سکے جن افغان در اندازوں کے پاکستانی علاقوں پر حملے، واقعہ ایبٹ آباد کے بعد پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس اور عسکری قیادت کی شرکت، سینٹ میں قائد حزب اختلاف کی تقرری اور اس پر اختلاف رائے، بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا اشتہاری قرار پانا، حزب التحریر سے تعلق کے الزام میں ایک حاضر سروس برگیڈیئر کی گرفتاری، مسلم لیگ قاف کی حکومت میں شمولیت ، کشمیر الیکشن اور ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی جیسے موضوعات شامل ہیں۔
جواب دیں