مباحث، جولائی ۲۰۱۱ ء

مباحث، جولائی ۲۰۱۱ ء

ترکی میں عام  انتخابات۔ اے کے پی کی کامیابی

۱۲ جون ۲۰۱۱ء  کو ترکی میں عام انتخابات  ہوئے۔ حکمران جماعت اے کے پی (AKP)  تیسری بار سب سے زیادہ نشستیں حاصل  کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ دینی جرائد میں سے صرف  "ضرب مؤمن” نے اس حوالے سے اداریہ تحریر کیا ہے۔ جریدہ لکھتا ہے کہ خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد سے جس طرح ترکی میں اسلام اور اسلام پسندوں پر پابندیاں  عائد کی گئی تھیں، ان پابندیوں اور دباؤ کے ماحول میں AKP کا تیسری مرتبہ حکومت سازی کے مرحلے تک پہنچنا اس کےسربراہان کی حکمت و بصیرت اور فراست مؤمنانہ  کی واضح دلیل ہے۔ ترکی میں موجود سخت حالات کا جائزہ لے کر اس جماعت نے رفاہی و تعلیمی خدمات کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کیا جس نے عوام کے دلوں پر دستک دی۔  AKP کی کامیابی در حقیقت اسلام کے ان فلاحی اصولوں کی فتح ہے جو بلا کسی شک و شبہ  کے انسانیت کی ترقی کے لیے بذریعہ وحی بھیجے گئے ہیں۔ موجودہ حالات میں سیاسی و دینی جماعتوں کے لیے AKP ایک نمونہ ہے۔ ان سے خدمت کے حقیقی معنیٰ سیکھنے چاہییں اور ان کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے اس جماعت کا مطالعہ کرنا چاہیے[21]۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے