مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ

مئی کے مہینے میں حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں  ايك بار پھر اضافہ کیاگیا۔ ” اہلحدیث” اور ” نوائے اسلام ” نے اس اضافہ کو ظالمانہ قرار دیا ۔ ” اہلحدیث” لکھتا ہے کہ ” ابھی ایک ما ہ قبل عوامی حکو مت نے پٹڑولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ کیاتھا ، عوا م ابھی اس کی چیرہ دستیوں سے پوری طرح سنبھلنے نہ پائے تھے کہ یکم مئی کو مہنگائی کا ایک  اور تحفہ دے دیا گیا۔ ” [22]

"نوائے اسلام” اس ضمن میں لکھتا ہے کہ "قیمتوں میں اضافہ کے لیے حسب معمول عالمی منڈی میں اضافہ کو جو از بنایا گیا ہے، تا ہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ ما ہ مستحکم رہیں مگر اس کے باوجود حکومت کا پٹرولیم مصنوعات  مہنگی کرنا سوائے عوام پر ظلم کے اور کیا کہا جاسکتا ہے …..  اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ حکومت کتنی عوام دوست ہے؟۔ "[23]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے