مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

افغا نستان سے نیٹو کا انخلا

نیٹو اتحاد ی ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس مشرقی یورپ کے ملک استونیا کے شہر اٹالین میں ہوا جس میں  یہ طے پایا کہ رواں سال افغانستان میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو سپرد کرنے کا آغاز کر دیا جائے گا ،تاہم نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسین نے کہا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کرنے کا مطلب انخلانہیں ہے ۔

"ضرب مؤمن” نے  اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” نیٹو جتنی بار وضاحت کرے سیکیورٹی افغان حکومت کے حو الے کرنا درحقیقت انخلا  کی طرف بڑا قدم ہے ….. افغانستان نیٹو کےگلے میں پھنس کر رہ گیا ہے جسے  اگلتے بنتی ہے اورنہ نگلتے ،امریکہ اور اتحادیوں کی طر ف  سےاب تک جنگ میں آزمائے جانے والے تما م حربے  ناکام ہوچکے ہیں اور ناکامی اور شکست کا آسیب چھاتا ہی جارہا ہے ۔نیٹو کے فرینڈلی  فائر نے شہریو  ں کو بھی اتحادیوں کے خلاف کر دیا ہے ۔یہ عوام کی بڑھتی ہو ئی نفرت کا ہی نتیجہ ہے کہ افغانستا ن سے انخلا کی باتیں پوری شدت سے گونجنے لگی ہیں ۔”[53]

افغان حکومت کی طرف سے امن پسند  طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے  "نوائے اسلام”نے شذرہ رتحریر کیا ہے ۔جریدہ لکھتا ہے "افغان صد ر جونہی دہشت گردی ترک کرنے والے طالبان سے مذاکرات کی کوشش کرتے ہیں تو امریکہ اپنے حامی طالبان کو اکسا کر معاملات بگاڑ دیتاہے ، امریکا کی موجودگی کی وجہ سے صرف افغانستا ن ہی نہیں بلکہ پورے خطےمیں دہشت گردی کو فروغ مل رہاہے”[54] ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے