مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

عراق میں امريكی پالیسی

اپریل کے آخری ہفتے میں عراق  کے مختلف شہروں میں ہو نے والے بم دھماکوں پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے  "نوائے اسلام ” لکھتا ہے  "ان دھماکوں میں شیعہ اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا  جس کا  مقصد یہ تاثر دینا تھا کہ یہ سنی مسلمانوں کی کارروائی ہے لیکن شیعہ رہنما  مقتدیٰ الصدر نے اس امکان کو مسترد کر تے ہوئے اسے امریکہ کی کارروائی قرار دیا …..  عراقی فورسز کی طر ف سے القاعدہ رہنما ایو ب المصر ی اور ابو عمر البغدادی کو ہلاک کرکے اپنی اہلیت ثابت کرنے سے امریکہ کی جانب سے  فورسز کی اہلیت کو جواز بنا کر عراق میں قیام کو طول دینے کا جو از ختم ہوگیا اس لیے اب وہ عراق میں مختلف مذہبی گروپوں  کو آپس میں لڑا کر اپنے مفادات  حاصل کرنا  چاہتاہے۔” جریدے نے امید ظاہر کی ہے کہ ” ماضی کی طرح مستقبل میں بھی  عراقی عوام کا اتحاد امریکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا،اور عراق سے امریکی انخلا کا فیصلہ مسلمہ ہے ۔[52]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے