مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء
قومی اُمور
قومی امو ر کے ذیل میں اٹھارویں ترمیم کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو متعدد جرائد نے اجاگر کیا ، موجودہ ملکی صورت حا ل میں علمائے دیوبند کامشترکہ اعلامیہ ، نیز قومی مالیاتی بجٹ اور قادیانی مراکز پر حملے پرایک سے زیادہ جرائد نے تبصرہ کیا ۔ملک میں جاری توانائی کا بحران اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ پر بھی دینی جرائد نے توجہ مرکوز رکھی ، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے صد ر کےخطاب ، متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی کوششوں پر تحفظات بھی بعض جرائد کا مو ضوع بحث بنے ۔، عدالت میں پیشی کے لیے صدر کے استثناء کے حوالے سے وزیر اطلاعات کے بیان پر تنقید ، صوبہ پنجاب کے اسکولوں میں مڈل کلاسز میں عربی کو لازمی مضمون کی حیثیت سے ختم کرنے، متاثرین ہنزہ کی امداد کے لیے اپیل، یوم مئی ، یوم تکبیر کے حوالے سے تاثرات نئی حج پالیسی پر تبصرہ اور عدلیہ سے جرائد کی توقعات کا اظہار بھی شا مل رہا ۔تاہم قومی نوعیت کے بعض اہم موضوعات پنجا ب بینک اسکینڈل ،سمندری طوفان”پیٹ "،اسلام آبا د کے نواح میں نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ اور قو می اور صوبائی اسمبلیوں کے بعض حلقوں میں ضمنی انتخابات پر جرائد نے ابھی تک اظہا ر خیال نہیں کیا ۔
جواب دیں