مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

بین الاقوامی اُمور

سماجی ویب سائٹ  فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے  اور فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے پربڑی تعداد میں  جرائد نے تنقیدی آراء پیش کی ہیں ۔ ایران کے خلاف سلامتی کو نسل کی نئی پابندیوں ، عراق میں امریکہ کی سیاسی حکمت عملی اور افغانستان سے نیٹو کے انخلاءکے بارے میں آراءبعض جرائد کا موضوع  رہیں  ۔ عیسائی چرچ میں جنسی زیادتی کے واقعات پر تنقید ی تبصرہ ۔ ٹائم سکوائر بم حملے کا احوال اور حجاب و نقاب کے بارے میں مغرب کے بعض رویوں پر تنقید بھی زیر بحث موضوعات میں شامل ہے ۔   البتہ بر طانیہ میں منعقدہ قومی انتخابات ، اجمل قصاب کے خلاف فرد جرم ، ایران میں پاکستانی سفیر پر حملہ نیز جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو پھانسی اور کرغیستان میں فسادات  کے حوالے سے کوئی تبصر ہ  سامنے نہیں آیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے