مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

یوم مئی

پوری دنیا میں یکم مئی کو عالمی یو م مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے ۔وزیراعظم پاکستان نے یکم مئی کو لیبر پالیسی کا اعلان کیا ۔ہفت روزہ "اہلحدیث” کے خیال میں وزیر اعظم نے پالیسی کا اعلان کر کے مزدوروں کی توقعات کا خون کردیا ہے ۔ جریدہ لکھتا ہے "مزدور کی تنخواہ چھ ہزار سے سات ہزار مقرر کی گئی ہے ذراسات ہزار میں گھر کا بجٹ تو بنا کر دکھا ئیں ،ایک ہزار کا اضافہ دراصل ہوشربا گرانی کے دور میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ….. گرانی کے اس دور میں ایک اوسط درجے کے کنبے کو جسم وجان کا تعلق قائم رکھنا بے حد مشکل ہوگیا ہے "۔جریدے نے خبر دار کیا کہ اس روز سے ڈرنا چاہیے جب فاقہ کش سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔[30]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے