مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء
بین الاقوامی اُمور
گزشتہ دوماہی میں بین الاقوامی نوعیت کے اہم موضوعات میں امریکی صدر باراک اوباما کا دورہ بھارت دینی جرائد کا زیاد ہ پسندیدہ موضوع رہا۔ پاک بھار ت تعلقات پر مسئلہ کشمیر کے تناظر میں روشنی ڈالی گئی۔ صحابہ اور اہل بیت کی توہین کرنے والے افراد کے بارےمیں سعودی عر ب کے علماء کا فتویٰ اور توہین قرآن کے واقعات پر بھی دینی جرائد نے اپنا موقف پیش کیا ہے ۔ مشرق وسطیٰ کے معاملات کے ذیل میں عراق میں حکومت سازی کا عمل ، لبنان اور حزب اللہ کےتعلقات کا جائزہ اور جنیوا میں ہونے والے ایران اور یورپی ممالک کے مذاکرات بھی دینی جرائد میں موضوع بحث بنائے گئے ہیں ۔البتہ جنوبی کوریا میں ہونے والی جی ایٹ کانفرنس اور یورپ میں مالیاتی بحران پر دینی جرائد کے ہاں کو ئی رائے نہیں ملتی۔
جواب دیں