مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

سياسی اور غیر سیاسی اسلام کی بحث : موجودہ دور میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اسلام  کے سیاسی یا غیر سیاسی پس منظر  کی بحث مختلف فورموں پردکھا ئی دیتی  ہے ۔  "ندائے خلافت” نے اس موضوع  پر اپنی رائے کا اظہار  اداریے میں کیا ہے ۔جریدہ لکھتا ہے ” بعض عناصر سیاسی اور غیر سیاسی اسلام کی بحث چھیڑ کر طاغوت کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ دراصل اسلام نے توازن اور اعتدال کی ایسی مثال پیش کی ہے کہ انسانی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔اسلام  انتہائی سیاسی بھی ہے  اور غیر سیاسی بھی  ۔ اسلام غار حر ا سے غیر سیاسی انداز میں نمودار ہوتا ہے لیکن اپنے سیاسی نظام کے قیا م کے لیے بدر و حنین  [38] میں دشمنا ن اسلام سے نبر د آزما ہوتا ہے…… اس لیے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ سیاسی اسلام کے بغیر غیر سیاسی اسلام کے وجود کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ امریکہ اور مغرب کے موجودہ رویے اور طرز جنگ  کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کہہ  سکتے ہیں کہ وہ سیاسی اسلام کو پہلے مرحلے میں ختم کرنا چاہتے ہیں اور غیر سیاسی اسلام کی باری بعد میں آئے گی ۔”[39]

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے