مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

تعلیمی بجٹ میں کٹوتی : حکومت نےہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے اسکالر شپ کی مد میں مختص بجٹ کویہ کہتے ہو ئے ختم کردیا ہے کہ یہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے صر ف کیا جائے گا ۔ ” صحیفہ اہلحدیث”   نے اس تناظر میں  ایک مضمون شائع کیا ہے ۔ مضمون نگار عمران احمد سلفی  نے حکومت کے اس اقدام کو تعلیم دشمنی سے تعبیر کیا ہے ۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں ” موجودہ منتخب عوامی حکومت نے عوام اور تعلیم کے ساتھ محبت کا اظہار اس طر ح کیا کہ سابق ڈکٹیٹر پر ویز مشرف کے دور حکومت میں ہائر ایجوکیشن کے قیام اور اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے بجٹ مختص کیا تھا جسے موجودہ حکومت کے کرائے کے وزیر خزانہ نے  سیلاب کو وجہ قرار دیتے ہوئے موقوف کر دیا ہے…..ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  وہ تعلیم کے لیے مختص اس بجٹ کوفوری بحال کرے اور اپنے شاہی اخراجات میں کمی کرکے سیلاب متاثرین کی بحالی کی دیانتدارانہ کرپشن سے پاک کوششوں میں تیزی لائے اور نواز شریف کا مجوزہ کمیشن قائم کر ے تاکہ عالمی برادری کا اعتماد بحال ہوسکے ۔”[34]

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے