مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

سابق فوجی صدر کےخلاف چارج شیٹ : مسلم لیگ( ن) کی طر ف سے  ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۹ ء کو سابق صدر مشر ف کی جانب سے نواز شریف حکومت بر طرف کیے جانے کے ۱۱ سال مکمل ہونے  پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف چارج شیٹ جاری کی گئی  ہے جس میں ان پر منتخب حکومت کو بر طر ف کرنے ، عدلیہ پرشب خون مارنے، کارگل کی مہم جوئی ، دومرتبہ مارشل لاء لگانے ، فوج کو ذاتی مقاصد کے لیے استعما ل کرنے ، لال مسجد  اور اکبر بگٹی کے قتل وغیرہ  کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ "اہلحدیث”  اداریے میں لکھتاہے ” مشرف کے جرائم میں افغانستان کے بے گناہ مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی مدد ، نظریہ پاکستان سے انحراف ، بلوچستا ن ،سوات اور وزیرستا ن میں ملٹری آپریشن ،کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے ،نصاب  تعلیم میں غیراسلامی تبدیلیاں ،ڈاکٹر عبدالقدیر کے خلاف بے جا کارروائی اور فحاشی اور بے حیائی کی سرکاری سرپرستی جیسے جرائم کو بھی شامل کرنا چاہیے …..لیکن اس چارج شیٹ پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت سے کوئی امید وابستہ نہیں کی جاسکتی اس لیے کہ جو حکومت مشر ف کو پروٹوکول کے ساتھ رخصت کرتی اور ان کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے وہ  ان کے خلاف کارروائی کس طرح کر سکتی ہے؟۔”[33]

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے