انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور ورک فورس ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل کے مابین مفاہمت
یاد داشت پر آئی پی ایس کے ڈائریکٹرجنرل خالد رحمٰن اور WDI کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد اقبال قریشی نے دستخط کیے ۔ دستاویز کی رو سے دونوں تنظیمیں استعدادکاری، تربیت کاروں کی رہنمائی اور نصاب تعلیم کی ترقی اور اصلاح کے منصوبوں کی تلاش کے لیے باہم تعاون کریں گی۔ دونوں طرف مشترکہ تحقیق، صنعتی پالیسی، صنعتوں میں کا م کرنے کے لیے افرادی قوت کی تیاری، اجتماعی معاشرتی احساس ذمہ داری اور عالمگیریت کے موجود ہ ماحول میں پاکستانی تجارت کو درپیش چیلنجر جیسے مختلف مسائل کے بارے میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس نے تجویز دی کہ انسٹی ٹیوٹ اور WDI مل کر سالانہ کنونشن منعقد کریں جس میں کنسورشیم کے دیگرملکی اور غیر ملکی ادارے بھی شریک ہوں۔ WDI کے چیف ایگزیکٹو نے اس تصور کےساتھ کام کو جاری رکھنے کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
جواب دیں