آئی پی ایس اورمائما کوم کے درمیان مفاہمتی یادداشت
آئی پی ایس لیڈ (لرننگ، ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ) انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا ایک بااختیار شعبہ ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کے نشوونما کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیتاہے۔ آئی پی ایس لیڈ اور بزنس کمیونیکیشن کے ادارے مائما کوم کے درمیان ۲۶مارچ ۲۰۱۴ء کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
آئی پی ایس کے سینئر منیجر افضال نوید اور مائماکوم کے چیف آپریٹنگ آفیسر نبیل امتیاز نے اس یادداشت پر دستخط کیے، دونوںاداروں کے نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ باہمی اشتراک و تعاون کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کی نشوونما سے متعلق باہمی پالیسی کے موضوعات پر مشترکہ پروگرام کریں گے جن میں تربیتی پروگرام، ورک شاپ، کانفرنس وغیرہ شامل ہیں۔
جواب دیں