”مغرب اور اسلام“ کا تازہ شمارہ

”مغرب اور اسلام“ کا تازہ شمارہ

alt
مغرب اور اسلام :  
عورت، مغرب اوراسلام ۔ایک مطالعہ
مدیر
: پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد
 مدیر معاون : متقین الرحمٰن
شمارہ
: ۳۸
صفحات
: ۱۴۲
قیمت
: پاکستان میں ۱۵۰ روپے
بیرون ملک ۱۵ امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)

 

 
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے علمی و تحقیقی جریدے ”مغرب اور اسلام“ کا تازہ شمارہ (نمبر39) شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارہ کے مضامین کا مجمل عنوان یا تھیم ”مغربی افکار اور آج کی مسلم دنیا“ ہے۔ اس میں پروفیسر خورشید احمد کے تین مضامین (جس میں ایک مذاکرہ بھی شامل ہے) اور ڈاکٹر انیس احمد کا ایک مضمون نیز ابتدائیے کے طور پر ان کی ایک تحریر شامل ہیں۔
پروفیسر خورشید احمد کے ساتھ ہونے والی مجلسِ مذاکرہ کا عنوان ہے ”اسلام اور مغرب: موجودہ مسائل اور مسلمانوں کا ردِّعمل“۔ اس مذاکرہ میں محمد اکرم ذکی، ڈاکٹر نذیر حسین اور ڈاکٹر سفیر اعوان نے بھی حصہ لیا۔ پروفیسر خورشید احمد کے دیگر دو مضامین کے عنوانات ہیں: ”تحقیق کے مغربی فلسفے اور اسلامی اسلوبِ تحقیق کی اساسیات“ اور ”عالمی معاشی بحران اور اسلامی معاشیات“۔
پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد کا مضمون ”عالمگیر دنیا کے لیے عالمگیر اخلاقیات“ کے موضوع پر ہے نیز ان کا ایک ادارتی نوٹ ”اسلام اور مغرب جدید تناظر میں“ کے عنوان کے تحت اس شمارے میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ ”مغرب اور اسلام“ اُردو میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا علمی و تحقیقی جریدہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد کی زیرِ صدارت 1997ء سے جاری اس جریدہ کو پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اہلِ علم اردو خوان طبقے میں پڑھا جاتا ہے۔ یہ جریدہ دنیائے اسلام کے بارے میں مغربی اسکالرز اور مسلم اسکالرز کے نقطۂ نظر کو سمجھنے، ”تہذیبوں کے تصادم“ کی روک تھام اور تعمیری اور مثبت مکالمہ کے آغاز کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے