"مغرب اور اسلام” کا تازہ شمارہ (نمبر 43)

maghrib islam43t

"مغرب اور اسلام” کا تازہ شمارہ (نمبر 43)

maghrib islam43
مغرب اور اسلام :  
مغرب میں اسلام کا خوف (اسلاموفوبیا)
مدیر :  
پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد

 مدیر معاون
: متقین الرحمٰن
جلد :
18
شمارہ : ۔43 (سال 2015ء کا دوسرا شمارہ)
صفحات
: 114
قیمت
: 200 روپے
مستقل خریدار اسکیم
:
دو شماروں کی قیمت: 300 روپے

۔چار شماروں کی قیمت: 500 روپے
 مشمولات

 :

فہرست

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے علمی و تحقیقی مجلّے ”مغرب اور اسلام“ کا تازہ شمارہ (نمبر 43) شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارے میں ”مغرب میں اسلام کا خوف“ کے موضوع پر مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ اس شمارے میں مجلّے کے مدیر ڈاکٹر انیس احمد کے علاوہ جن دیگر اہلِ علم و فکر کے مضامین شامل ہیں ان میں امریکہ، برطانیہ، ترکی، اردن اور سویڈن سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹیوں کے پروفیسر، اہل دانش اور سفارت کار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ”مغرب اور اسلام“ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا اردو جرید ہ ہے جو مغرب اور اسلام کے درمیان رونما ہونے والے اہم علمی و فکری مباحث نیز سیاسی، سماجی، معاشی اور علمی و تہذیبی تعلقات کے امور کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں مغربی مصنفین کے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں پیش کیے گئے خیالات کا ترجمہ بھی پیش کیا جاتا ہے اور مسلم مفکرین اور اہل دانش کے خیالات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ جریدہ دنیائے اسلام کے بارے میں امریکی اور یورپی اسکالرز کے نقطۂ نظر کو سمجھنے، ’تہذیبوں کے تصادم‘ کی روک تھام اور تعمیری اور مثبت مکالمہ کے فروغ کے لیے حصہ ادا کرتا ہے۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے