دینی مدارس؛ شخصی و اداراتی نشونما

دینی مدارس؛ شخصی و اداراتی نشونما

دینی مدارس کے لیے شخصی و اداراتی نشوونما کا پراجیکٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے زیراہتمام جاری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دینی مدارس میں اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور دینی تعلیم کے لیے جدید تعلیمی طریقے اختیار کرنے کی ضرورت کا احساس بڑھ رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ ملک بھر میں مدارس کے لیے تعمیر استعداد (capacity building) کی متعدد ورکشاپس کا اہتمام کر چکا ہے۔ اب تک ادارہ  نے ایسی ۲۶ ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے جن میں زیادہ تر ایک روزہ ورکشاپس تھیں۔ کچھ ورکشاپس دو روزہ اور دس روزہ بھی تھیں۔ اب تک مجموعی طور پر ۲۸۸ مدارس کے ۸۵۲ اساتذہ یا سینئر طلبہ نے شرکت کی۔  ان میں دینی مدارس کے پانچوں تعلیمی بورڈز سے وابستہ مدارس شامل ہیں۔ اکثر پروگرام دینی مدارس کے اندر منعقد ہوئے۔ یہ پروگرام تمام صوبوں میں کیے گئے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے