انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور REAP کے مابین مفاہمت

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور REAP کے مابین مفاہمت


انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز
اور پاکستان میں قابلِ تجدید و سائلِ توانائی کی تنظیم(REAP) کے درمیان 5ستمبر 2012ء کو ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔ Renewable & Alternative Energy Association of Pakistan ایک غیر سیاسی اور غیر منفعت بخش رجسٹرڈ ادارہ ہے جس کا عزم ہے کہ وہ توانائی کے روایتی وسائل پر قومی انحصار کم کر کے پاکستان میں ان کے متبادل توانائی کے قابلِ تجدید وسائل کو فروغ دے گا۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق IPSاور REAPتوانائی کے قابلِ تجدید اور متبادل ذرائع پر مشترکہ کانفرنسوں کا انعقاد کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ان ذرائع کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام، ورکشاپس اور سیمیناروغیرہ کا انعقاد کروائیں گے۔

یادداشت پر REAP اسلام آباددفتر کے چیئرمین آصف جاہ اور آئی پی ایس توانائی پروگرام کی کوآرڈی نیٹرامینہ سہیل نے دستخط کیے اس موقع پر آئی پی ایس توانائی پروگرام کے چیئرمین اور سابق سیکرٹری پانی و بجلی مرزا حامد حسن، ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن اور REAPکے ایگزیکٹو سیکرٹری میر احمد شاہ بھی موجود تھے۔

alt

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے