پاکستان : ناگزیر پالیسی اقدامات، قوم کے سامنے ایجنڈا 2013ء اور اس کے بعد

پاکستان : ناگزیر پالیسی اقدامات، قوم کے سامنے ایجنڈا 2013ء اور اس کے بعد

    سال 2013ءکی پہلی ششماہی میں نئے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت میں قائم حکومت کا اختتام ہوا اور مرکز میں مسلم لیگ کی نئی حکومت قائم ہوئی۔ ان انتخابات کے بعد قوم میں ایک نیا حوصلہ اور عزم نظر آتا ہے۔ پاکستا ن کے بارے میں مایوسیوں کے خیالات دم توڑ چکے ہیں اور روشن مستقبل کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں تھنک ٹینک کی حیثیت سے آئی پی ایس نے قوم کے سامنے وہ نکات پیش کیے ہیں جو پالیسی اقدامات کے لحاظ سے ناگزیر ہیں۔
    ”پاکستان : ناگزیر پالیسی اقدامات، قوم کے سامنے ایجنڈا 2013ء اور اس کے بعد“ کے عنوان سے  ای بُک کی شکل میں پیش کیے گئے اس مطالعہ میں 8 موضوعات پر ماہرین نے پالیسی اقدامات تجویز کیے ہیں۔
    موجودہ اسٹڈی میں جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں پروفیسر خورشید احمد نے آئینی، سیاسی اور حکمرانی کے مسائل پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ بریگیڈیر ریٹائرڈ سید نذیر مہمند نے قومی سکیورٹی کے مسائل پر، سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے خارجہ اُمور میں درپیش ان تنازعات پر اظہارِ خیال کیاہے جو ملکوں کی سرحدوں سے ماورا ہیں۔ خالدرحمن اور اویس بن وصی نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی منشورات میں اس مسئلہ پر جو پالیسی پیش کی ہے ان کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے اور مستقبل کے راہِ عمل کی نشان دہی کی گئی ہے۔
    پاکستان کے سابق چیف اکانومسٹ جناب فصیح الدین نے پاکستان کی معیشت پر اس لحاظ سے نظر ڈالی ہے کہ ہمیں اپنے گھر کو کس طرح ترتیب دینا چاہیے۔ اس میں بنیادی نکتہ یہ ہے کہ عام آدمی کی بہبود کو مرکزی اہمیت دی جائے۔ سابق سیکرٹری جناب مرزا حامد حسن نے وقت کے اہم مسئلہ یعنی ”توانائی“ کے بحران کا تجزیہ کرتے ہوئے کلیدی پالیسی اقدامات کی طرف متوجہ کیاہے۔  ڈاکٹر انیس احمد نے علم کی بنیاد پر منظم کی گئی سوسائٹی کا تصور پیش کرتے ہوئے، تعلیم کے شعبے کو درست کرنے کا لائحہ عمل پیش کیا ہے۔ خالد رحمن اور ندیم فرحت گیلانی نے پاکستانی معاشرے میں خواتین کے معیاری اور مثالی مقام کو واضح کرتے ہوئے مطلوبہ اقدامات کا تذکرہ کیا ہے۔
انگریزی میں اس  ای-بک  کا مطالعہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

 

 

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے