خالدرحمٰن
آپ نے ادارہ میں تحقیقی اور تربیتی دونوں طرح کے پروگرامات منعقد کروانے میں اہم رول ادا کیا۔ علاوہ ازیں تحقیق اور تربیت کے متعدد دیگر اداروں میں بھی قائد تربیت کار کی حیثیت سے بلائے جاتے ہیں۔ آپ کی تحقیق کے محوری موضوعات میں قومی اور علاقائی سیاست، دینی مدارس اور چین کا مطالعہ شامل ہیں۔ آپ کی ۱۹ کتب (تصنیف وتالیف) شائع ہو چکی ہیں نیز بہت سے مقالات بھی مختلف فورمز پر پیش کرنے کے لیے تیار کیے۔ وہ آئی پی ایس کے علمی جریدہ پالیسی پرسپیکٹوز کے مدیر بھی ہیں۔ وہ بہت سى سماجى اور ترقياتی تنظيموں کی انتظامی/ مشاورتى مجالس كے ممبر اور ریڈیو، ٹی وی کے مختلف چینلز پر حالات حاضرہ پر اپنی ماہرانہ آراء پیش کرتے رہتے ہیں۔
جواب دیں